Thursday 2 March 2017

بلوچستان اسمبلی میں اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے کی قرار داد پیش


Image may contain: text


 بلوچستان اسمبلی میں اردو کے نفاذ اور اسے سرکاری زبان کا درجہ دینے کے لیے قرار داد پیش کر دی گئی۔ قرار داد بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا عبدالواسع کی جانب سے پیش کی گئی۔ بلوچستان اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد نمبر 125 کے متن کے مطابق: ''ہر گاہ کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے 8 ستمبر 2015ء کے فیصلے میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں اردو کو بطور سرکاری، دفتری اور تعلیمی زبان رائج کرنے کا حکم دیا تھا لیکن تا حال حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی انتظامی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وہ اردو زبان کو بطور سرکاری، دفتری اور تعلیمی زبان رائج کرنے کے سلسلے میں باقاعدہ ایک انتظامی حکم نامہ جاری کر سکے تاکہ اردو کو سرکاری زبان کا درجہ مل سکے۔

No comments: