Thursday 2 March 2017



ماروی میمن کا مجوزہ بل ملک دشمنی پر مبنی ہے۔ مزمل عباس صائم۔ 
 صادق آباد۔ پاکستان قومی زبان تحریک کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری مزمل عباس صائم نے کہا ہے کہ ماروی میمن کا قومی زبان کے متعلق مجوزہ بل ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ ہم اس بل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں ہمارا پاکستان اسی طرح ترقی کرے جس طرح قومی زبان کو اپنا کر چین نے ترقی کر کے دنیا کو حیران کیا ہے۔ ماروی میمن کے مجوزہ بل کو فوری طور پر مسترد کیا جائے۔ بصورت دیگر پاکستان قومی زبان تحریک رائے عامہ کو بیدار کر کے اس بل کے خلاف سڑکوں اور ایوانوں کے سامنے مظاہرے کرے گی. انہوں نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین سے درخواست کی کہ وہ اس بل کا راستہ روکیں اور اس بل کو مسترد کر کے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا دیں.۔
ماروی میمن کے پیش کردہ مجوزہ بل کا عکس

Image may contain: text
Image may contain: text
Image may contain: text
Image may contain: text

No comments: