Friday 3 March 2017

میرا خیال تھا

پروفیسر محمد سلیم ہاشمی (لاہور)
میرِا خیال تھا کہ پاکستان ‫میں اردو نافذ ہو جانے کے بعد میں کوئی اور جدوجہد شروع کروں گا اس ملک کے لئے کوئی اور مثبت کام کروں گا.
 عدالت عظمیٰ کے پاکستان میں ہر شعبہ زندگی میں ہر سطح پر نفاذ اردو کے فیصلے کے بعد تو میں نے اپنا بوریا بستر تقریباً لپیٹ ہی لیا تھا.
مجھے کیا علم تھا کہ اس ملک میں سورج طلوع ہونے کے بعد بھی لوگوں کو دن نکلنے کا یقین نہیں آتا
کھانا کھانے کے بعد بھی بھوکا رہ جاتے ہیں
 اور اور باقی آپ خود سمجھدار ہیں
کوئی مجھے بتائے گا کہ بنی اسرائیل کے صحراؤں میں بھٹکنے کا عمل تو 40 سال بعد ختم ہو گیا تھا
ہماری سزا 700 سال بعد بھی کیوں ختم نہیں ہو رہی؟

No comments: